تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الصافات (37) — آیت 110

کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۱۰﴾
ہم اسی طرح نیکی کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں۔ En
نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
En
ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مرتبہ احسان پر فائز اور اس کی مخلوق کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں، ہم ان سے سختیاں دور کر دیتے ہیں اور انھیں اچھی عاقبت اور ثنائے حسن سے سرفراز کرتے ہیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{إنَّا كذلك نجزي المحسنين}: في عبادة الله ومعاملة خلقِهِ أن نُفَرِّجَ عنهم الشدائدَ، ونَجْعَلَ لهم العاقبة والثناء الحسن.