تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الأحزاب (33) — آیت 42

وَّ سَبِّحُوۡہُ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿۴۲﴾
اور اس کی تسبیح کرو، پہلے پہر اور پچھلے پہر۔ En
اور صبح اور شام اس کی پاکی بیان کرتے رہو
En
اور صبح وشام اس کی پاکیزگی بیان کرو En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿وَّسَبِّحُوْهُ بُؔكْرَةً وَّاَصِیْلًا اورصبح شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرو کیونکہ صبح اور شام دونوں فضیلت کے حامل اوقات ہیں اور ان میں عمل کرنا بھی نہایت سہل ہوتا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{وسبِّحوه بكرةً وأصيلاً}؛ أي: أول النهار وآخره؛ لفضلهما وشرفهما وسهولة العمل فيهما.