تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے اس جزا کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ مَنْجَآءَبِالْحَسَنَةِ ﴾”جو شخص نیکی لے کر آئے گا۔“ یہ اسم جنس ہے جو تمام قسم کی قولی، فعلی اور قلبی نیکیوں کو شامل ہے ﴿ فَلَهٗخَیْرٌمِّؔنْهَا﴾”تو اس کے لیے اس سے بہتر ہے۔“ یہ کمترین تفصیل ہے۔(مصنف رحمہ اللہ نے اس مقام پر سبقت قلم سے سورۃ الانعام کی آیت ﴿ فَلَهٗعَشْ٘رُاَمْثَالِهَا﴾ کی تفسیر کردی ہے) ﴿ وَهُمْمِّنْفَزَعٍیَّوْمَىِٕذٍاٰمِنُوْنَ ﴾ یعنی وہ ان تمام امور سے مامون اور مصؤن ہوں گے جن سے مخلوق گھبراہٹ اور خوف میں مبتلا ہو گی اگرچہ وہ بھی ان کے ساتھ گھبرا رہے ہوں گے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
ثم بيَّن كيفيَّة جزائِهِ، فقال: {من جاء بالحسنةِ}: اسم جنس، يشملُ كلَّ حسنةٍ قوليةٍ أو فعليةٍ أو قلبيةٍ، [فله عشر أمثالها]: هذا أقلُّ التفضيل. {وهم من فزع يومئذٍ آمنونَ}؛ أي: من الأمر الذي فَزِعَ الخلقُ لأجله آمنون، وإنْ كانوا يفزعون معهم.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔