تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ وَاَرَادُوْابِهٖكَیْدًا﴾”انھوں نے ابراہیم کے ساتھ برا چاہا۔“ یعنی ان کو جلانے کا ارادہ کیا ﴿ فَجَعَلْنٰهُمُالْاَخْ٘سَرِیْنَ﴾”پس ہم نے انھی کو نقصان اٹھانے والوں میں سے کر دیا۔“ یعنی دنیا و آخرت میں ان کو گھاٹا کھانے والوں میں شامل کر دیا اور اس کے برعکس خلیل علیہ السلام اور آپ کے پیروکاروں کو نفع اٹھانے اور فلاح پانے والے لوگوں میں شامل کر دیا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{وأرادوا به كيداً}: حيث عَزَموا على إحراقه، {فَجَعَلْناهم الأخسرينَ}؛ أي: في الدنيا والآخرة؛ كما جعل الله خليله وأتباعه هم الرابحين المفلحين.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔