تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ طه (20) — آیت 68

قُلۡنَا لَا تَخَفۡ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡاَعۡلٰی ﴿۶۸﴾
ہم نے کہا خوف نہ کر، یقینا تو ہی غالب ہے۔ En
ہم نے کہا خوف نہ کرو بلاشبہ تم ہی غالب ہو
En
ہم نے فرمایا کچھ خوف نہ کر یقیناً تو ہی غالب اور برتر رہے گا En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ قُلْنَا ان کو ثابت قدم اور مطمئن رکھنے کے لیے ہم نے کہا: ﴿ لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى ڈر نہ تو ہی غالب ہو گا یعنی تو ہی ان پر غالب رہے گا اور وہ ہار مان کر تیرے سامنے سرنگوں ہو جائیں گے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{قلنا له}: تثبيتاً وتطميناً: {لا تخفْ إنَّك أنت الأعلى}: عليهم؛ أي: ستعلو عليهم، وتقهرهم، ويذلُّوا لك، ويخضعوا.