تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ طه (20) — آیت 67

فَاَوۡجَسَ فِیۡ نَفۡسِہٖ خِیۡفَۃً مُّوۡسٰی ﴿۶۷﴾
تو موسیٰ نے اپنے دل میں ایک خوف محسوس کیا۔ En
(اُس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا
En
پس موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے دل ہی دل میں ڈر محسوس کیا En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

جب موسیٰ علیہ السلام کو رسیاں اور لاٹھیاں سانپ بن کر چلتی ہوئی محسوس ہوئیں ﴿ فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰؔى تو موسیٰ علیہ السلام اپنے دل میں ڈر گئے جیسا کہ طبیعت بشری کا تقاضا ہے، ورنہ حقیقت میں انھیں اللہ تعالیٰ کے وعدے اور اس کی نصرت کا پورا یقین تھا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

فلما خُيِّل إلى موسى ذلك؛ أوجس في نفسِهِ خيفةً كما هو مقتضى الطبيعة البشريَّة، وإلاَّ؛ فهو جازمٌ بوعد الله ونصره.