تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
یہ ان لوگوں کے قول کی قباحت کا بیان ہے جو عناد اور انکار پر جمے ہوئے ہیں اور اس زعم باطل میں مبتلا ہیں کہ رحمٰن نے اپنا بیٹا بنایا ہے۔ جیسا کہ نصاریٰ کہتے ہیں ﴿ الْ٘مَسِیْحُابْنُاللّٰهِ ﴾ (التوبۃ:9؍30) ”مسیح اللہ کا بیٹا ہے“ یہودی کہتے ہیں ﴿ عُزَیْرُِ۟ابْنُاللّٰهِ ﴾ (التوبۃ:9؍30) ”عزیر اللہ کا بیٹا ہے“ اور مشرکین کہتے ہیں ”فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔“اللہ تعالیٰ ان کی باتوں سے بہت بلند اور بڑا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
وهذا تقبيحٌ وتشنيعٌ لقول المعاندين الجاحدين، الذين زعموا أن الرحمن اتَّخذَ ولداً؛ كقول النصارى: المسيح ابن الله، واليهود: عزير ابن الله، والمشركين: الملائكة بنات الله؛ تعالى الّله عن قولِهِم علوًّا كبيراً.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔