تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
جب موسیٰ علیہ السلام کے خادم نے یہ بات کہی… اور اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے وعدہ کیا ہوا تھا کہ جہاں مچھلی غائب ہو جائے گی، وہیں حضرت خضر کو پائیں گے… تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا: ﴿ ذٰلِكَمَاكُنَّانَبْغِ﴾”یہی تو ہے جسے ہم تلاش کرتے تھے۔“ یعنی یہی جگہ مطلوب تھی۔ ﴿ فَارْتَدَّا ﴾”پھر الٹے پھرے وہ دونوں “ یعنی واپس لوٹے ﴿ عَلٰۤىاٰثَارِهِمَاقَصَصًا﴾”اپنے پاؤں کے نشان پہچانتے ہوئے“ یعنی اپنے قدموں کے نشانات پر چلتے ہوئے واپس اس جگہ پہنچے جہاں مچھلی بھول گئے تھے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
فلما قال له الفتى هذا القول، وكان عند موسى وعدٌ من الله أنَّه إذا فَقَدَ الحوت؛ وَجَدَ الخَضِرَ، فقال موسى: {ذلك ما كُنَّا نَبْغ}؛ أي: نطلب. {فارْتَدَّا}؛ أي: رجعا {على آثارِهما قصصاً}؛ أي: رجعا يَقُصَّان أثرهما [إلى المكان] الذي نسيا فيه الحوت.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔