تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ وَّیَقُوْلُوْنَسُبْحٰؔنَرَبِّنَاۤ ﴾”اور کہتے ہیں پاک ہے ہمارا رب“ وہ ان تمام صفات سے پاک اور منزہ ہے جو اس کے جلال کے لائق نہیں اور جو مشرکین نے ان کی طرف منسوب کر رکھی ہیں ﴿ اِنْكَانَوَعْدُرَبِّنَا ﴾”اور بے شک ہمارے رب کا وعدہ“ یعنی اس نے زندگی بعد موت اور اعمال کی جزا کا جو وعدہ کر رکھا ہے۔ ﴿ لَمَفْعُوْلًا ﴾”ہونے والا ہے“ اس میں کوئی وعدہ خلافی ہے نہ اس میں کوئی شک ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{ويقولون سبحانَ ربِّنا}: عما لا يَليقُ بجلالِهِ مما نَسَبَهُ إليه المشركون. {إنْ كان وعدُ ربِّنا}: بالبعث والجزاء بالأعمال، {لَمَفْعولاً}: لا خُلْفَ فيه ولا شكَّ.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔