تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ فَاَرَادَ ﴾ پس فرعون نے ارادہ کیا ﴿ اَنْیَّسْتَفِزَّهُمْ۠مِّنَالْاَرْضِ ﴾”کہ وہ ان کو اس زمین (مصر) سے نکال دے۔“ یعنی بنی اسرائیل کو سرزمین مصر سے نکال کر جلا وطن کر دے ﴿فَاَغْ٘رَقْنٰهُوَمَنْمَّعَهٗجَمِیْعًا ﴾”پس ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو سب کو غرق کر دیا“ اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو ان کی زمینوں اور گھروں کا وارث بنا دیا۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَّقُلْنَامِنْۢبَعْدِهٖلِبَنِیْۤاِسْرَآءِیْلَاسْكُنُواالْاَرْضَفَاِذَاجَآءَوَعْدُالْاٰخِرَةِجِئْنَابِكُمْلَفِیْفًا﴾”اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا، رہو تم زمین میں، پس جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو ہم تم سب کو سمیٹ کر لے آئیں گے“ یعنی تم سب کو لے کر آئیں گے اور پھر ہر عمل کرنے والے کو اس کے عمل کی جزا دیں گے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{فأراد}: فرعون {أن يَسْتَفِزَّهم من الأرضِ}؛ أي: يُجْلِيَهم ويخرِجَهم منها، {فأغْرَقْناه ومن معه جميعاً}: وأورثنا بني إسرائيل أرضَهم وديارهم، ولهذا قال: {وقُلْنا من بعدِهِ لبني إسرائيلَ اسكُنوا الأرضَ فإذا جاء وعْدُ الآخرة جئنا بكم لفيفاً}؛ أي: جميعاً؛ لِيُجازِي كلَّ عامل بعمله.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔