تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ اِنْتَحْرِصْعَلٰىهُدٰؔىهُمْ ﴾”اگر آپ خواہش رکھیں ان کی ہدایت کی“ اور اس بارے میں آپ اپنی جدوجہد صرف کریں ﴿ فَاِنَّاللّٰهَلَایَهْدِیْمَنْیُّضِلُّ ﴾”تو اللہ اس کو ہدایت نہیں دیتا جس کو وہ گمراہ کر دے“ اگرچہ وہ ہدایت کا ہر سبب ہی کیوں نہ استعمال کر لے، اللہ تعالیٰ اسے ہدایت سے نہ نوازے گا۔ ﴿ وَمَالَهُمْمِّنْنّٰ٘صِرِیْنَ﴾”اور ان کے لیے کوئی مددگار نہیں “ جو اللہ کے عذاب کے مقابلے میں ان کی مدد کر سکیں اور ان کو اللہ کے عذاب سے بچا سکیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{إن تحرِصْ على هداهم}: وتبذل جهدك في ذلك، {فإنَّ الله لا يَهْدي من يُضِلُّ}: ولو فعل كلَّ سببٍ؛ لم يهده إلاَّ الله. {وما لهم من ناصرينَ}: ينصُرونهم من عذاب الله، ويَقونَهم بأسَه.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔