تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الحجر (15) — آیت 74

فَجَعَلۡنَا عَالِیَہَا سَافِلَہَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ حِجَارَۃً مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ﴿ؕ۷۴﴾
تو ہم نے اس کے اوپر کا حصہ اس کا نیچے کا حصہ کر دیا اور ان پر کھنگر کے پتھروں کی بارش برسائی۔ En
اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں
En
بالﺂخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر برسائے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا پھر کر ڈالی ہم نے وہ بستی اوپر تلے یعنی ہم نے ان پر ان کی بستی کو الٹ دیا ﴿ وَاَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ اور ان پر کھنگر کے پتھروں کی بارش برسائی یہ پتھر اس شخص کا پیچھا کرتے تھے جو بستی سے فرار ہوتا تھا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{فجعَلْنا عالِيَها سافِلَها}؛ أي: قلبنا عليهم مدينتهم، {وأمطَرْنا عليهم حجارةً من سجِّيل}: تتبع فيها من شذَّ من البلد منهم.