تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الحجر (15) — آیت 57

قَالَ فَمَا خَطۡبُکُمۡ اَیُّہَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿۵۷﴾
اس نے کہا تو اے بھیجے ہوؤ! تمھارا معاملہ کیا ہے؟ En
پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے
En
پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟ En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ قَالَ خلیل علیہ السلام نے فرشتوں سے پوچھا: ﴿ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْ٘مُرْسَلُوْنَ پس کیا تمھاری مہم ہے اے اللہ کے بھیجے ہوؤ؟ یعنی تمھارا کیا معاملہ ہے اور تمھیں کس کام کے لیے بھیجا گیا ہے؟
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

أي: {قال} الخليلُ عليه السلام للملائكة: {فما خطبكُم أيُّها المرسلون}؛ أي: ما شأنكم؟ ولأيِّ شيءٍ أرسِلْتُم؟!