تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ لَهَاسَبْعَةُاَبْوَابٍ﴾”اس کے سات دروازے ہیں “ ہر دروازہ دوسرے دروازے سے نیچے ہو گا۔ ﴿ لِكُ٘لِّبَ٘ابٍمِّؔنْهُمْ ﴾”ہر دروازے کے واسطے ان میں سے“ یعنی ابلیس کے پیروکاروں میں سے ﴿ جُزْءٌمَّقْسُوْمٌ ﴾”ایک حصہ ہے بانٹا ہوا“ یعنی ان کے اعمال کے مطابق۔ ﴿ فَكُبْكِبُوْافِیْهَاهُمْوَالْغَاوٗنَۙ۰۰وَجُنُوْدُاِبْلِیْسَاَجْمَعُوْنَ﴾ (الشعراء: 26؍94۔95) ”پس ان کے معبود، یہ گمراہ لوگ اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اوپر تلے جہنم میں پھینک دیے جائیں گے۔“
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{لها سبعةُ أبوابٍ}: كل باب أسفل من الآخر. {لكلِّ باب منهم}؛ أي: من أتباع إبليس {جزءٌ مقسومٌ}: بحسب أعمالهم؛ قال تعالى: {فَكُبْكِبوا فيها هم والغاوونَ وجنودُ إبليسَ أجمعونَ}.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔