تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الحجر (15) — آیت 17

وَ حَفِظۡنٰہَا مِنۡ کُلِّ شَیۡطٰنٍ رَّجِیۡمٍ ﴿ۙ۱۷﴾
اور ہم نے اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ کر دیا ہے۔ En
اور ہر شیطان راندہٴ درگاہ سے اُسے محفوظ کر دیا
En
اور اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ رکھا ہے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿وَحَفِظْنٰهَا مِنْ كُ٘لِّ شَ٘یْطٰ٘نٍ رَّجِیْمٍ اور ہم نے اس کی حفاظت کی ہر شیطان مردود سے جب وہ سن گن لینے کی کوشش کرتا ہے تو شہاب ثاقب اس کا پیچھا کرتے ہیں اور یوں آسمان شیطان کی دست برد سے محفوظ ہے۔ آسمان کا ظاہری حصہ روشن ستاروں کے ذریعے سے خوبصورتی سے سجا ہوا ہے اور اس کا باطنی حصہ آفتوں سے محفوظ کر دیا گیا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{وحَفِظناها من كلِّ شيطان رجيم}: إذا استرق السمع؛ اتَّبعته الشهبُ الثواقب، فبقيت السماء ظاهرها مجمّلٌ بالنجوم النيرات، وباطنها محروسٌ ممنوعٌ من الآفات.