تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿فَلَمَّاجَآءَاَمْرُنَا ﴾”تو جب ہمارا حکم آیا۔“ یعنی جب ان پر نزول عذاب کا وقت آپہنچا ﴿جَعَلْنَا﴾”کردیا ہم نے۔“ ان کی بستیوں کو ﴿ عَالِیَهَاسَافِلَهَا ﴾”اوپر نیچے“ یعنی ہم نے تلپٹ کر دیا ﴿ وَاَمْطَرْنَاعَلَیْهَاحِجَارَةًمِّنْسِجِّیْلٍ﴾”اور برسائے ان پر پتھر کھنگر کے“ یعنی سخت حرارت والی آگ میں پکے ہوئے پتھر ان پر برسائے گئے۔ ﴿ مَّنْضُوْدٍ﴾”تہ بہ تہ“ یعنی ان پر تابڑ توڑ پتھر برسائے گئے جو بستی سے بھاگنے والوں کا پیچھا کرتے تھے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{فلما جاء أمرُنا}: بنزولِ العذاب وإحلاله فيهم {جَعَلْنا}: ديارهم {عالِيَها سافِلَها}؛ أي: قلبناها عليهم، {وأمْطَرْنا عليها حجارةً من سِجِّيلٍ}؛ أي: من حجارة النار الشديدة الحرارة، {منضودٍ}؛ أي: متتابعة تتبع من شذَّ عن القرية.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔