تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الماعون (107) — آیت 3

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الۡمِسۡکِیۡنِ ؕ﴿۳﴾
اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا۔ En
اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
En
اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿وَلَا یَحُضُّ اور دوسروں کو ترغیب نہیں دیتا ﴿ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ مسکین کے کھانے پر۔ اور وہ خود تو بالاولیٰ مسکین کو کھانا نہیں کھلاتا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{ولا يحضُّ}: غيره {على طعام المسكينِ}: ومن باب أولى أنَّه بنفسه لا يطعم المسكين.