48۔ ان کے پاس نگاہیں نیچی رکھنے والی [26] اور موٹی موٹی آنکھوں [27] والی عورتیں ہوں گی۔
[26] ﴿قصر﴾ کا لغوی مفہوم:۔
﴿قَصَرَ﴾ کے معنی کسی چیز کی لمبائی یا اس کی انتہا کو نہ پہنچنا۔ نیز کم کرنا، چھوٹا کرنا، یا کوئی کام جتنا کرنا تھا اتنا نہ کرنا اور ﴿قصر الطرف﴾ یعنی جتنی دور نگاہ جا سکتی ہے اتنی دور تک نہ دیکھنا، یا نظر بھر کر نہ دیکھنا بلکہ صرف نیچے نظر رکھنا۔ اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی اشیاء خورد و نوش کے بعد ان کی عائلی زندگی کا ذکر فرمایا کہ انہیں عورتیں ایسی دی جائیں گی جو اپنے خاوندوں کے سوا کسی کو دیکھنے کی بھی روادار نہ ہوں گی۔ [27]﴿عين﴾ بمعنی آنکھ اور ﴿عيناء﴾ اس عورت کو کہتے ہیں جس کی آنکھیں بڑی اور موٹی موٹی ہوں اور ﴿عيناء﴾ کی جمع ﴿عين﴾ آتی ہے۔ موٹی آنکھیں چہرے کی خوبصورت کو دوبالا کر دیتی ہیں۔ گویا اہل جنت کی عورتوں میں دوسری صفت یہ ہو گی کہ ان کی آنکھیں موٹی اور خوبصورت ہوں گی۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔