ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ العنكبوت (29) — آیت 30

قَالَ رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿٪۳۰﴾
اس نے کہا اے میرے رب! ان مفسد لوگوں کے خلاف میری مدد فرما۔ En
لوط نے کہا کہ اے میرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں مجھے نصرت عنایت فرما
En
حضرت لوط (علیہ السلام) نے دعا کی کہ پروردگار! اس مفسد قوم پر میری مدد فرما En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

30۔ لوط نے دعا کی: ”پروردگار! ان مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد [47] فرما“
[47] جب ان لوگوں کی سرکشی اور مخالفت اس حد تک پہنچ گئی اور حضرت لوطؑ ان کے راہ راست پر آنے سے مایوس ہو گئے تو اس وقت آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ جس طریقے سے تو مناسب سمجھے میری مدد فرما اور مجھے ان لوگوں سے نجات دے۔