(آیت11) ➊ { يَوْمَتَاْتِيْكُلُّنَفْسٍ:} یعنی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے لیے غفور و رحیم ہے اس دن جب…۔ ➋ {تُجَادِلُعَنْنَّفْسِهَاوَتُوَفّٰى …:} یعنی اس دن ہر مرد و عورت صرف اپنی جان بچانے کی فکر میں ہو گا، نہ اسے کسی کی فکر ہو گی نہ کسی کو اس کی۔ ہر ایک بس اپنی ذات کے دفاع کے لیے بحث اور عذر بہانے کر رہا ہو گا، پھر ہر ایک نے جو کیا اسے اس کا پورا بدلہ دیا جائے گا، کسی پر ظلم نہ ہو گا۔