اس آیت کی تفسیر آیت 48 میں تا آیت 50 میں گزر چکی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
49۔ 1 یعنی عذاب اس لئے پہنچے گا کہ انہوں نے تکفیر اور تکذیب کا راستہ اختیار کیا، اللہ کی اطاعت اور اس کے اوامر کی پرواہ نہیں کی اور اس کی حرمتوں کو پامال کیا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
49۔ اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا تو ان کی نافرمانیوں کی انہیں ضرور سزا ملے گی
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ وَالَّذِیْنَكَذَّبُوْابِاٰیٰتِنَایَمَسُّهُمُالْعَذَابُ ﴾”اور جنھوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، ان کو عذاب پہنچے گا“ اور وہ اس کا مزا چکھیں گے ﴿ بِمَاكَانُوْایَفْسُقُوْنَ ﴾”اس پاداش میں کہ وہ نافرمانی کیا کرتے تھے۔“