اس آیت کی تفسیر آیت 58 میں تا آیت 60 میں گزر چکی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
59۔ سوائے لوط کے خاندان کے، ان سب کو ہم بچا لیں گے
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ اِلَّاۤاٰلَلُوْطٍ ﴾ سوائے لوط علیہ السلام اور ان کے گھر والوں کے۔“﴿اِلَّاامْرَاَتَهٗقَدَّرْنَاۤ١ۙاِنَّهَالَ٘مِنَالْغٰبِرِیْنَ ﴾”سوائے اس کی بیوی کے، ہم نے ٹھہرا لیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔“ یعنی وہ عذاب میں رہ جانے والوں میں شامل ہو گی۔ رہے لوط علیہ السلام تو ہم ان کو اور ان کے گھر والوں کو وہاں سے نکال کر بچا لیں گے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام قوم لوط کی ہلاکت کے بارے میں فرشتوں سے جھگڑنے لگے۔ حضرت ابراہیم سے کہا گیا: ﴿یٰۤاِبْرٰهِیْمُاَعْرِضْعَنْهٰؔذَا١ۚاِنَّهٗقَدْجَآءَاَمْرُرَبِّكَ١ۚوَاِنَّهُمْاٰتِیْهِمْعَذَابٌغَیْرُمَرْدُوْدٍ ﴾ (ھود: 11؍76) ”اے ابراہیم! اس بات کو جانے دو تیرے رب کا حکم صادر ہو چکا ہے اب ان پر عذاب آ کر رہے گا اب اس کو روکا نہیں جا سکتا۔“ اور فرشتے حضرت ابراہیم کے پاس سے چلے گئے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{إلاَّ آلَ لوطٍ}؛ أي: إلاَّ لوطاً وأهله، {إلاَّ امرأتَهُ قدَّرْنا أنَّها لَمِنَ الغابرين}؛ أي: الباقين بالعذاب، وأما لوطٌ؛ فَسَنُخْرِجَنَّه وأهله وننجِّيهم منها. فجعل إبراهيم يجادل الرسل في إهلاكهم ويراجعهم، فقيل له: {يا إبراهيمُ أعْرِضْ عن هذا إنَّه قد جاء أمُر ربِّك وإنَّهم آتيهم عذابٌ غير مردودٍ}. فذهبوا منه.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔