السنن المأثورة
باب من أعتق شركا له في عبد— حصے کی حد تک غلام آزاد کرنے کا بیان
باب من أعتق شركاً له في عبد باب: حصے کی حد تک غلام آزاد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 565
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ مَيْسَرَةَ ، مَوْلاةِ عَطَاءٍ , عَنْ أُمِّ كُرْزٍ ، قَالَتْ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ ، يَقُولُ : " عَنِ الْغُلامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ " .نوید مجید طیب
سیدہ ام کرز رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہتی ہیں میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”لڑکے کی طرف سے دو کامل بکرے اور لڑکی کی طرف سے ایک بکرا ذبح کیا جائے۔“
وضاحت:
نر اور مادہ ملے جلے بھی عقیقہ میں ذبح کیے جا سکتے ہیں بکرے یا مینڈھے سے اوپر کا جانور گائے اونٹ بطور عقیقہ ذبح نہیں کیے جا سکتے جب ذبیح ہی نہیں کیے جا سکتے تو حصے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ [دیکھئے شرح حدیث نمبر: 555]