حدیث نمبر: 467
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ مَيْمُونَةَ وَهِيَ خَالَتُهُ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ " . قَالَ عَمْرٌو : فَحَدَّثْتُ الزُّهْرِيَّ بِحَدِيثِ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَكَحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ . قَالَ عَمْرٌو : فَقُلْتُ : وَمَا يَدْرِي يَزِيدَ وَهُوَ أَعْرَابِيٌّ بَوَّالٌ ؟ ! أَتَجْعَلَهُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ؟ ! .
نوید مجید طیب

یزید بن اصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم ﷺ نے میمونہ رضی اللہ عنہا (ان کی خالہ) سے نکاح کیا تو آپ ﷺ احرام کی حالت میں نہیں تھے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے رسول اللہ ﷺ احرام کی حالت میں تھے۔ عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے زہری رحمہ اللہ کو حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کی تو زہری رحمہ اللہ نے حدیث یزید بن اصم رحمہ اللہ سنائی تو عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے کہا یزید رحمہ اللہ کو کیا پتہ وہ دیہاتی کثرت سے پیشاب کرنے والا ہے کیا تم اسے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے برابر گردانتے ہو؟

حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب ما جاء في فدية الأذى / حدیث: 467
تخریج حدیث صحیح مسلم، النکاح، باب تحریم نکاح المحرم وکراہۃ خطبتہ، رقم: 1410۔