السنن المأثورة
باب ما جاء في فدية الأذى— ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
باب ما جاء في فدية الأذى باب: ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 460
عَنْ عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : " وَلِيَنَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَيْرُ خَلِيفَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَرْحَمُهُ بِنَا وَأَحْنَاهُ عَلَيْنَا " .نوید مجید طیب
سیدنا عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہمارے بہترین خلیفہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے جو ہم پر نہایت رحم اور شفقت کا معاملہ کرنے والے تھے۔
وضاحت:
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ انتہائی رقیق القلب اور رحم دل انسان تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أرحم أمتي بأمتي أبو بكر» [سنن ترمذی: 3790]
میری امت میں سے میری امت کے لیے سب سے زیادہ رحم دل ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
میری امت میں سے میری امت کے لیے سب سے زیادہ رحم دل ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں۔