السنن المأثورة
باب ما جاء في فدية الأذى— ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
باب ما جاء في فدية الأذى باب: ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 454
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ ، فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي " .نوید مجید طیب
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں مکہ حیض کی حالت میں آئی تو میں نے بیت اللہ اور صفا مروہ کا طواف نہ کیا میں نے اس بات کا شکوہ رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمام امور حج اسی طرح انجام دے جیسے حاجی دیتے ہیں لیکن پاک ہونے سے قبل بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“