السنن المأثورة
باب ما جاء في فدية الأذى— ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
باب ما جاء في فدية الأذى باب: ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 448
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ : أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا كَثِيرُ الشَّعْرِ ، فَقَالَ : " كَأَنَّ هَوَامُّ رَأْسِكَ تُؤْذِيكَ ؟ " قَالَ : قُلْتُ : أَجَلْ . قَالَ : " فَاحْلِقْهُ وَاذْبَحْ شَاةً نَسِيكَةً أَوْ صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ تَصَدَّقْ بِثَلاثَةِ آصُعِ تَمْرٍ بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ " .نوید مجید طیب
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم ﷺ حدیبیہ میں میرے پاس آئے، میرے بال بہت زیادہ تھے، فرمایا: ”لگتا ہے تجھے جوؤں نے بہت تکلیف دی ہے؟“ کہتے ہیں میں نے کہا ہاں ایسے ہی ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”سر منڈوا لیں اور بکری فدیہ کے طور پر ذبح کر لو یا تین دن کے روزے رکھ لو یا تین صاع کھجور چھ مساکین میں صدقہ کر دو۔“