السنن المأثورة
باب ما جاء في فدية الأذى— ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
باب ما جاء في فدية الأذى باب: ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 447
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ : مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ مِنْ تَحْتِ قِدْرٍ وَالْقَمْلُ يَتَهَافَتُ مِنْ رَأْسِي ، فَقَالَ : " يَا كَعْبُ أَتُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ ؟ " قَالَ : " فَاحْلِقْ رَأْسَكَ وَاذْبَحْ شَاةً أَوْ صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ " . قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : سَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ سُلَيْمَانَ يَقُولُ : سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ : الْحُدَيْبِيَةُ بِالتَّخْفِيفِ .نوید مجید طیب
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے مقام حدیبیہ میں گزرے جب میں ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور جوئیں میرے سر سے برابر گر رہی تھیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے کعب! کیا تجھے جوؤں نے تکلیف دی ہے؟“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا سر منڈوا دو اور (بطور فدیہ) بکری ذبح کر دو یا تین روزے رکھ لو یا ایک فرق غلہ چھ مساکین کو کھلا دے۔“