حدیث نمبر: 387
وَسَمِعْتُ عَبْدَ الْوَهَّابِ بْنَ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْحَكَمِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يُحَدِّثُ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : قَالَ : " لَتَرْكَبُنَّ سُنَّةَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ حُلْوَهَا وَمُرَّهَا " .
نوید مجید طیب

عمر بن حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو مسجد نبوی میں بیان کرتے سنا کہ ”تم پہلی قوموں کے نقشہ قدم پر ضرور چلو گے اچھا ہو یا برا۔“

وضاحت:
➊ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت اور ایک ایک ذراع میں پیروی کرو گے حتی کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا آپ کی مراد یہود و نصاریٰ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اور کون؟ (یعنی یہود و نصاریٰ ہی ہیں۔) [صحیح بخاری: 7320]
➋ آج امت مسلمہ کی نسل نو ہر اس کام کو ترجیح دیتی ہے جو کسی یہودی یا نامور عیسائی نے کیا ہو۔
➌ آج ہمیں بازاروں میں بے شمار نوجوان نظر آ رہے ہیں جنہوں نے خاص کبوتری سٹائل میں داڑھیاں بڑھائی ہوئی ہیں کیونکہ یہ یہود و نصاریٰ کا سٹائل ہے۔
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہے جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب أيام التشريق / حدیث: 387
تخریج حدیث فتح الباري لابن حجر: 301/13 وقال سنده صحيح۔