السنن المأثورة
باب في البيوع— خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب في البيوع باب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 209
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ " .نوید مجید طیب
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ”سود صرف ادھار میں ہے۔“
وضاحت:
➊ جب اشیاء خوردنی کا تبادلہ ہو رہا ہو تو نقد و نقد ہونا چاہیے اگر ایک ادھار ہو تو سود ہو گا۔ یہ لمبی حدیث کا ایک ٹکڑا ذکر ہوا ہے۔ اس کی وضاحت پہلے گزر چکی ہے اور مزید وضاحت کے لیے دیکھئے حدیث نمبر 210۔