کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: جسے ذبح کیا جاتا ہے اسے نحر کرنے، اور جسے نحر کیا جاتا ہے اسے ذبح کرنے کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 19133
اسْتِدْلَالًا بِمَا رُوِّينَا عَنْ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ: " الذَّكَاةُ فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ ". وَقَالَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ: يُجْزِي الذَّبْحُ مِنَ النَّحْرِ وَالنَّحْرُ مِنَ الذَّبْحِ فِي الْبَقَرِ وَالْإِبِلِ..
حافظ ثناء اللہ
اس (روایت) سے استدلال کرتے ہوئے جو ہمیں سیدنا عمر اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم سے پہنچی ہے کہ: ”ذبح حلق اور سینے کے بالائی حصے (لبہ) میں ہے۔“
اور عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے فرمایا: ”گائے اور اونٹ میں ذبح کرنا نحر کی جگہ اور نحر کرنا ذبح کی جگہ کافی ہو جاتا ہے۔“...
اور عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے فرمایا: ”گائے اور اونٹ میں ذبح کرنا نحر کی جگہ اور نحر کرنا ذبح کی جگہ کافی ہو جاتا ہے۔“...
حدیث نمبر: 19133
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا عِمْرَانُ هُوَ ابْنُ مُوسَى، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو، أنبأ أَبُو بَكْرٍ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي وَحَفْصٌ، وَوَكِيعٌ، كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَتْ: نَحَرْنَا فَرَسًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَكَلْنَاهُ. وَقَالَ عَبْدَةُ: ذَبَحْنَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: وَتَابَعَهُ وَكِيعٌ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامٍ فِي النَّحْرِ، وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ عَنْ هِشَامٍ فِي النَّحْرِ، وَعَنْ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدَةَ فِي الذَّبْحِ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ عَنْ ثَلَاثَتِهِمْ فِي النَّحْرِ. وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الْحَجِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي قِصَّةِ الْحَجِّ قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيْنَا يَوْمُ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: نَحَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ، وَفِي رِوَايَةٍ ذَبَحَ، وَكَذَلِكَ اخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ فِيهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ، فَفِي رِوَايَةٍ: نَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ، وَفِي رِوَايَةٍ: ذَبَحَ عَنْ نِسَائِهِ بَقَرَةً، وَفِي رِوَايَةٍ: ذَبَحَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا بَقَرَةً.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں ہم نے گھوڑا ذبح کر کے کھایا اور عبدہ کہتے ہیں کہ ہم نے ذبح کیا تھا۔
(ب) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قصے میں بیان فرماتی ہیں کہ قربانی کے دن ہمیں گائے کا گوشت دیا گیا۔ میں نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اپنی بیویوں کی جانب سے گائے نحر کی ہے۔“ ایک روایت میں ہے کہ ذبح کی ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی بیویوں کی جانب سے گائے نحر کی اور دوسری روایت میں ہے جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہے کہ گائے ذبح کی۔
(ب) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قصے میں بیان فرماتی ہیں کہ قربانی کے دن ہمیں گائے کا گوشت دیا گیا۔ میں نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اپنی بیویوں کی جانب سے گائے نحر کی ہے۔“ ایک روایت میں ہے کہ ذبح کی ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی بیویوں کی جانب سے گائے نحر کی اور دوسری روایت میں ہے جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہے کہ گائے ذبح کی۔