کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس عمر کا بیان جس کو مرد اور عورت پہنچ جائیں تو ان پر حدود قائم کی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 17207
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: " عُرِضْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَاسْتَصْغَرَنِي، وَعُرِضْتُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَقَبِلَنِي ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں یومِ احد والے دن رسول اللہ ﷺ پر پیش کیا گیا اور میری عمر چودہ سال تھی، اس عمر میں آپ ﷺ نے مجھے چھوٹا سمجھا اور یومِ خندق والے دن مجھے رسول اللہ ﷺ پر پیش کیا گیا۔ اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی، اس عمر میں آپ ﷺ نے مجھے چن لیا۔
حدیث نمبر: 17208
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ نَافِعٌ: حَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ، عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالَ: " إِنَّ هَذَا الْحَدَّ بَيْنَ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَعْقُوبَ الدَّوْرَقِيِّ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِدْرِيسَ وَعَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ سُلَيْمَانَ وَابْنِ نُمَيْرٍ وَالثَّقَفِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَأَمَّا النَّظَرُ إِلَى الْمُؤْتَزِرِ وَالِاسْتِدْلَالُ بِإِنْبَاتِ الشَّعْرِ عَلَى الْبُلُوغِ فَقَدْ مَضَى مَا رُوِيَ فِيهِ فِي كِتَابِ الْحَجْرِ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: چھوٹے اور بڑے دونوں میں یہ حد ہے۔
رہی بات ایزار کی طرف دیکھنے کی اور بلوغت والے مہینے پر استدلال کرنے کی تو اس کے بارے میں کتاب الحجر میں روایت گزر چکی ہے۔
رہی بات ایزار کی طرف دیکھنے کی اور بلوغت والے مہینے پر استدلال کرنے کی تو اس کے بارے میں کتاب الحجر میں روایت گزر چکی ہے۔
حدیث نمبر: 17209
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ مِسْعَرٌ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " أُتِيَ عَبْدُ اللهِ بِجَارِيَةٍ قَدْ سَرَقَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ فَلَمْ يَقْطَعْهَا " وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ.
حافظ ثناء اللہ
قاسم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک لونڈی لائی گئی جس نے چوری کی اور وہ بالغ نہیں تھی، تو انہوں نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔