السنن الكبرى للبيهقي
كتاب السرقة— چوری کا بیان
باب: السن التي إذا بلغها الرجل والمرأة أقيمت عليهما الحدود باب: اس عمر کا بیان جس کو مرد اور عورت پہنچ جائیں تو ان پر حدود قائم کی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 17207
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: " عُرِضْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَاسْتَصْغَرَنِي، وَعُرِضْتُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَقَبِلَنِي ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں یومِ احد والے دن رسول اللہ ﷺ پر پیش کیا گیا اور میری عمر چودہ سال تھی، اس عمر میں آپ ﷺ نے مجھے چھوٹا سمجھا اور یومِ خندق والے دن مجھے رسول اللہ ﷺ پر پیش کیا گیا۔ اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی، اس عمر میں آپ ﷺ نے مجھے چن لیا۔