رَوَى أَبُو يَحْيَى السَّاجِيُّ فِي كِتَابِهِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ ضَعْفٌ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنِ ابْنِ غَنْمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَفِي السَّمْعِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ.
حافظ ثناء اللہ
ابو یحییٰ ساجی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں ایک ایسی سند کے ساتھ جس میں ضعف ہے، عبادہ بن نسی سے، انہوں نے ابن غنم سے، انہوں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے کہ: ”اور سننے کی قوت (ضائع کرنے) میں سو اونٹ (دیت) ہیں۔“
أَنْبَأَنِيهِ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ إِجَازَةً، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنِ ابْنِ غَنْمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " وَفِي السَّمْعِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ: ”سماعت میں دیت 100 اونٹ ہیں۔“
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ: وَفِي الْعَقْلِ الدِّيَةُ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ وَرُوِّينَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَا دَلَّ عَلَى أَنَّهُ قَضَى فِي السَّمْعِ بِالدِّيَةِ وَرَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
حافظ ثناء اللہ
اسی سند سے مروی ہے کہ: ”عقل (زائل کرنے) میں دیت 100 اونٹ ہیں۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ایسی روایت منقول ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سماعت میں بھی مکمل دیت کا فیصلہ فرمایا۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ: وَفِي السَّمْعِ إِذَا ذَهَبَ الدِّيَةُ تَامَّةً.
حافظ ثناء اللہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب قوتِ سماعت چلی جائے تو اس میں مکمل دیت ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا بَحْرٌ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ رَبِيعَةَ، أَنَّهُ قَالَ: فِي السَّمْعِ إِذَا ذَهَبَ كُلُّهُ فِيهِ الدِّيَةُ قَالَ رَبِيعَةُ: وَإِذَا كَانَ مِنْ إِحْدَى الْأُذُنَيْنِ فَفِيهِ نِصْفُ الْعَقْلِ، قَالَ: وَقَالَ يُونُسُ: قَالَهُ أَبُو الزِّنَادِ قَالَ ابْنُ وَهْبٍ: وَسَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ صَالِحٍ يَقُولُ: حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّهُ سَمِعَ مَكْحُولًا يَقُولُ: ذَلِكَ فِي ذَهَابِ السَّمْعِ كُلِّهِ، قَالَ: وَقَالَ مُعَاوِيَةُ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ يَقُولُهُ وَرُوِّينَا فِي ذَلِكَ عَنِ الشَّعْبِيِّ وَإِبْرَاهِيمَ وَغَيْرِهِمَا.
حافظ ثناء اللہ
ربیعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قوتِ سماع اگر زائل ہو جائے تو اس میں مکمل دیت ہے، اور فرماتے ہیں کہ اگر ایک کان کی قوتِ سماع زائل ہوئی ہے تو نصف دیت ہے، اور مکحول رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اگر قوتِ سماع زائل ہو جائے تو اس میں مکمل دیت ہے۔