کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: دو یا دو سے زائد افراد کا مل کر کسی ایک شخص کا ہاتھ کاٹنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 15977
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ ح ⦗٧٥⦘ وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ: عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَشَهِدَا عَلَى رَجُلٍ أَنَّهُ سَرَقَ، فَقَطَعَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَدَهُ، ثُمَّ أَتَيَاهُ بِآخَرَ فَقَالَا: " هَذَا الَّذِي سَرَقَ، وَأَخْطَأْنَا عَلَى الْأَوَّلِ فَلَمْ يُجِزْ شَهَادَتَهُمَا عَلَى الْآخَرِ، وَغَرَّمَهُمَا دِيَةَ يَدِ الْأَوَّلِ، وَقَالَ: لَوْ أَعْلَمُكُمَا تَعَمَّدْتُمَا لَقَطَعْتُكُمَا " أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَرْجَمَةِ الْبَابِ.
حافظ ثناء اللہ
شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی آئے اور انہوں نے گواہی دی کہ اس شخص نے چوری کی ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر وہ دوسرے شخص کو لے کر آئے اور کہنے لگے: چور اصل میں یہ ہے، اس کے بارے میں غلط فہمی ہو گئی تھی، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کی گواہی کو دوسرے کے بارے میں قبول نہیں کیا اور ان سے پہلے والے کو دیت لے کر دی اور فرمایا: اگر مجھے یہ پتہ چل جائے کہ تم نے یہ جان بوجھ کر کیا ہے تو میں تم دونوں کے ہاتھ کاٹ دوں۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ترجمۃ الباب میں ذکر کیا ہے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الجنايات / حدیث: 15977
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»