کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: میاں بیوی میں سے کسی ایک کے انتقال کر جانے کا بیان جبکہ عورت کے لیے مہر مقرر کیا جا چکا ہو۔
حدیث نمبر: 14425
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ يَمُوتُ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدْ فَرَضَ لَهَا صَدَاقًا قَالَ: " لَهَا الصَّدَاقُ وَالْمِيرَاثُ وَاللهُ أَعْلَمُ ".
حافظ ثناء اللہ
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس عورت کے بارے میں پوچھا گیا جس کا خاوند فوت ہو گیا اور حق مہر اس کے لیے مقرر تھا، تو انہوں نے فرمایا: حق مہر اور میراث دونوں ملیں گے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصداق / حدیث: 14425
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن»