کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس دعا کا بیان جو وہ شخص پڑھے جب وہ کسی عورت سے نکاح کرے اور اس کے پاس خلوت میں جائے۔
حدیث نمبر: 13838
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَفَادَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً أَوْ خَادِمًا أَوْ دَابَّةً، فَلْيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِهَا وَلْيُسَمِّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَلْيَقُلْ: " اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا جُبِلَتْ عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا جُبِلَتْ عَلَيْهِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی عورت یا خادم یا چوپائے سے فائدہ اٹھائے تو اس کی پیشانی کو پکڑ کر اللہ کا نام لے اور کہے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ» ”اے اللہ! میں اس کی بھلائی اور جو اس کے اندر پیدا کی گئی ہے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اے اللہ! میں اس کی برائی سے اور جو اس کے اندر برائی رکھی گئی ہے اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ “
حدیث نمبر: 13839
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الشَّهِيدُ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " فَلْيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِهَا وَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ وَلْيَقُلْ " فَذَكَرَهُ وَزَادَ وَإِنْ كَانَ بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذِرْوَةِ سَنَامِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
ابن عجلان رحمہ اللہ نے بھی اس کی مانند ذکر کیا ہے کہ وہ اس کی پیشانی کو پکڑ کر برکت کی دعا کرے اور کہے۔
(ب) انہوں نے ذکر کیا اور یہ اضافہ کیا کہ اگر اونٹ ہو تو اس کی کوہان کو پکڑ کر کہے۔
(ب) انہوں نے ذکر کیا اور یہ اضافہ کیا کہ اگر اونٹ ہو تو اس کی کوہان کو پکڑ کر کہے۔