کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: ان امور کے تمام ابواب کا مجموعہ جو دوسروں کے بجائے صرف رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خاص کیے گئے، جو آپ کے لیے مباح اور دوسروں پر حرام کیے گئے -- باب: آپ ﷺ کے لیے چار سے زائد عورتوں کے مباح ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 13351
قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ} [الأحزاب: 50] إِلَى قَوْلِهِ: {خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ} [الأحزاب: 50]، فَأَحَلَّ لَهُ مَعَ أَزْوَاجِهِ وَكُنَّ ذَوَاتِ عَدَدٍ مَنْ لَيْسَ لَهُ بِزَوْجٍ يَوْمَ أُحِلَّ لَهُ مِنْ بَنَاتِ عَمِّهِ وَبَنَاتِ عَمَّاتِهِ وَبَنَاتِ خَالِهِ وَبَنَاتِ خَالِاتِهِ اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَهُ.
حافظ ثناء اللہ
اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ﴾ ”بے شک ہم نے آپ کے لیے آپ کی بیویاں حلال کر دی ہیں۔“ [سورة الأحزاب: 50] (اللہ تعالیٰ کے) اس فرمان تک: ﴿خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ ”(یہ حکم) خاص آپ کے لیے ہے، دوسرے مومنوں کے لیے نہیں۔“ [سورة الأحزاب: 50]
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے لیے آپ ﷺ کی ان بیویوں کے ساتھ، جو تعداد میں کئی تھیں، ان عورتوں کو بھی حلال کر دیا جو اس دن آپ ﷺ کی بیویاں نہیں تھیں جس دن یہ حلت نازل ہوئی، (یعنی) آپ ﷺ کے چچا کی بیٹیاں، آپ ﷺ کی پھوپھیوں کی بیٹیاں، آپ ﷺ کے ماموں کی بیٹیاں اور آپ ﷺ کی خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے آپ ﷺ کے ساتھ ہجرت کی۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے لیے آپ ﷺ کی ان بیویوں کے ساتھ، جو تعداد میں کئی تھیں، ان عورتوں کو بھی حلال کر دیا جو اس دن آپ ﷺ کی بیویاں نہیں تھیں جس دن یہ حلت نازل ہوئی، (یعنی) آپ ﷺ کے چچا کی بیٹیاں، آپ ﷺ کی پھوپھیوں کی بیٹیاں، آپ ﷺ کے ماموں کی بیٹیاں اور آپ ﷺ کی خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے آپ ﷺ کے ساتھ ہجرت کی۔
حدیث نمبر: 13351
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ السُّلَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، قَالُوا: ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدُورُ عَلَى نِسَائِهِ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِي السَّاعَةِ وَهُنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ قُلْتُ لِأَنَسٍ: هَلْ كَانَ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ أُعْطِيَ قُوَّةَ ثَلَاثِينَ هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، وَبِمَعْنَاهُ حَدِيثُ ابْنِ بَشَّارٍ، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ الْمُثَنَّى: قُوَّةُ أَرْبَعِينَ، وَقَالَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: وَقَالَ فِي السَّاعَةِ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ، وَقَالَ: قُوَّةُ ثَلَاثِينَ قَالَ الْبُخَارِيُّ وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ تِسْعَ نِسْوَةٍ.
حافظ ثناء اللہ
نبی ﷺ اپنی عورتوں پر رات اور دن میں ایک چکر لگاتے اور وہ گیارہ تھیں، قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ ﷺ اس کی طاقت رکھتے تھے؟ تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا جاتا تھا کہ آپ ﷺ کو تیس عورتوں سے شادی کی طاقت دی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 13352
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرٍ، وَأَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ قَالَا: أنبأ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي اللَّيْلَةِ الْوَاحِدَةِ وَلَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعُ نِسْوَةٍ "، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ مِنْ كِتَابِهِ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ ایک رات میں اپنی بیویوں کے پاس جاتے اور آپ کے پاس ان دنوں میں آپ ﷺ کی (۹) نو بیویاں تھیں۔