کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: ضامن کا اس شخص کی طرف رجوع کرنے کا بیان جس کی اس نے ضمانت دی تھی، اس تاوان کے بدلے جو اس نے ادا کیا اور اس کے حکم سے ضمانت دی تھی۔
حدیث نمبر: 11403
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي قَمَّاشٍ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عِمْرَانَ الْجَبَلِيُّ، ثنا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِيَاسٍ اللَّيْثِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا، وَقَدْ عَصَبَ رَأْسَهُ فَقَالَ: " خُذْ بِيَدِي يَا فَضْلُ "، فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ حَتَّى قَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: " مَنْ قَدْ كُنْتُ أَخَذْتُ لَهُ مَالًا فَهَذَا مَالِي فَلْيَأْخُذْ مِنْهُ "، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي عِنْدَكَ ثَلَاثَةَ دَرَاهِمَ، فَقَالَ: " أَمَّا أَنَا فَلَا أُكَذِّبُ قَائِلًا، وَلَا أَسْتَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فِيمَ كَانَتْ لَكَ عِنْدِي؟ " قَالَ: أَمَا تَذْكُرُ أَنَّهُ مَرَّ بِكَ سَائِلٌ فَأَمَرْتَنِي فَأَعْطَيْتُهُ ثَلَاثَةَ دَرَاهِمَ؟ قَالَ: " أَعْطِهِ يَا فَضْلُ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میرے پاس رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور آپ ﷺ شدید بیماری میں تھے، آپ ﷺ کا سرِ مبارک بندھا ہوا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فضل! میرا ہاتھ پکڑو“، پس میں نے آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑا یہاں تک کہ آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما ہوئے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے جس سے مال لیا ہو میرا یہ مال ہے وہ اس سے لے لے“۔ ایک آدمی کھڑا ہوا، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے آپ پر تین درہم ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نہ (حق کا مطالبہ) کہنے والے کو جھوٹا کہتا ہوں اور نہ اس پر قسم مانگتا ہوں جو میرے ذمہ ہے، کس چیز میں تیرے درہم میرے ذمہ ہیں؟“ اس نے عرض کیا: کیا آپ کو یاد ہے آپ کے پاس سے ایک آدمی گزرا، اس نے سوال کیا تو آپ نے مجھے فرمایا تھا کہ میں اسے تین درہم دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فضل! اسے دے دو“۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضمان / حدیث: 11403
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»