کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: ایک جانور کی دوسرے جانور کے عوض ادھار بیع کی ممانعت کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنَّهُ نَهَى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَنَّ أَكْثَرَ الْحُفَّاظِ لَا يُثْبِتُونَ سَمَاعَ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ مِنْ سَمُرَةَ فِي غَيْرِ حَدِيثِ الْعَقِيقَةِ، وَحَمَلَهُ بَعْضُ الْفُقَهَاءِ عَلَى بَيْعِ أَحَدِهِمَا بِالْآخَرِ نَسِيئَةً مِنَ الْجَانِبَيْنِ فَيَكُونُ دَيْنًا بِدَيْنٍ فَلَا يَجُوزُ، وَاللهُ أَعْلَمُ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ نے جانور کے بدلے جانور کی ادھار بیع سے منع فرمایا ہے۔“
لیکن اکثر حفاظِ حدیث، عقیقہ والی حدیث کے علاوہ، حسن بصری کا سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں مانتے۔ اور بعض فقہاء نے اسے اس پر محمول کیا ہے کہ دونوں جانب سے ادھار ہو، تو یہ قرض کے بدلے قرض ہوگا جو جائز نہیں ہے۔
لیکن اکثر حفاظِ حدیث، عقیقہ والی حدیث کے علاوہ، حسن بصری کا سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں مانتے۔ اور بعض فقہاء نے اسے اس پر محمول کیا ہے کہ دونوں جانب سے ادھار ہو، تو یہ قرض کے بدلے قرض ہوگا جو جائز نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً "، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، عَنْ مَعْمَرٍ مَوْصُولًا، وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيِّ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَكُلُّ ذَلِكَ وَهْمٌ. وَالصَّحِيحُ:.
حافظ ثناء اللہ
عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ”نبی ﷺ نے جانور کے بدلے جانور کی ادھار بیع سے منع کیا ہے۔“
معمر سے اسے موصول بیان کرنا (تمام طرق میں) وہم ہے، صحیح اگلی (مرسل) روایت ہے۔
معمر سے اسے موصول بیان کرنا (تمام طرق میں) وہم ہے، صحیح اگلی (مرسل) روایت ہے۔
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، فَذَكَرَهُ مُرْسَلًا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَعَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ ⦗٤٧٣⦘ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا. وَرُوِّينَا عَنِ الْبُخَارِيِّ أَنَّهُ وَهَّنَ رِوَايَةَ مَنْ وَصَلَهُ..
حافظ ثناء اللہ
معمر، یحییٰ سے، وہ عکرمہ سے، وہ نبی ﷺ سے مرسل روایت کرتے ہیں۔ سفیان نے بھی اسے معمر سے مرسل بیان کیا ہے، اسی طرح عبدالرزاق اور عبدالاعلیٰ نے معمر سے، اور علی بن مبارک نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسل روایت کیا ہے۔
ہمیں امام بخاری رحمہ اللہ سے یہ بات پہنچی ہے کہ انہوں نے اسے موصول بیان کرنے والوں کی روایت کو کمزور قرار دیا ہے۔
ہمیں امام بخاری رحمہ اللہ سے یہ بات پہنچی ہے کہ انہوں نے اسے موصول بیان کرنے والوں کی روایت کو کمزور قرار دیا ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ يَقُولُ: الصَّحِيحُ عَنْ أَهْلِ الْمَعْرِفَةِ بِالْحَدِيثِ هَذَا الْخَبَرُ مُرْسَلٌ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أَنَّ الرَّبِيعَ بْنَ سُلَيْمَانَ فِيمَا ذُكِرَ عَنِ الشَّافِعِيِّ أَنَّهُ قَالَ: وَأَمَّا قَوْلُهُ أَنَّهُ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً فَهَذَا غَيْرُ ثَابِتٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حافظ ثناء اللہ
ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: نبی ﷺ کا یہ قول کہ ”آپ ﷺ نے جانور کے بدلے جانور کی ادھار بیع سے منع فرمایا ہے“، یہ آپ ﷺ سے ثابت نہیں ہے۔
ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہلِ علمِ حدیث کے نزدیک صحیح یہ ہے کہ یہ روایت مرسل ہے، متصل نہیں۔
ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہلِ علمِ حدیث کے نزدیک صحیح یہ ہے کہ یہ روایت مرسل ہے، متصل نہیں۔