السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: ما جاء في النهي عن بيع الحيوان بالحيوان نسيئة باب: ایک جانور کی دوسرے جانور کے عوض ادھار بیع کی ممانعت کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 10534
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، فَذَكَرَهُ مُرْسَلًا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَعَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ ⦗٤٧٣⦘ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا. وَرُوِّينَا عَنِ الْبُخَارِيِّ أَنَّهُ وَهَّنَ رِوَايَةَ مَنْ وَصَلَهُ..حافظ ثناء اللہ
معمر، یحییٰ سے، وہ عکرمہ سے، وہ نبی ﷺ سے مرسل روایت کرتے ہیں۔ سفیان نے بھی اسے معمر سے مرسل بیان کیا ہے، اسی طرح عبدالرزاق اور عبدالاعلیٰ نے معمر سے، اور علی بن مبارک نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسل روایت کیا ہے۔
ہمیں امام بخاری رحمہ اللہ سے یہ بات پہنچی ہے کہ انہوں نے اسے موصول بیان کرنے والوں کی روایت کو کمزور قرار دیا ہے۔