کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: زبانی طور پر واجب کی گئی ہدی (قربانی کے جانور) کو کسی بہتر یا کم تر جانور سے تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 10244
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ جَهْمِ بْنِ الْجَارُودِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَهْدَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نَجِيبًا فَأُعْطَى بِهَا ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَهْدَيْتُ نَجِيبًا فَأُعْطِيتُ بِهَا ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ فَأَبِيعُهَا وَأَشْتَرِي بِثَمَنِهَا بُدْنًا؟ أَوْ قَالَ: بَدَنَةً أَوْ قَالَ: بَدَنَةً، الشَّكُّ مِنِّي قَالَ: " لَا وَلَكِنِ انْحَرْهَا إِيَّاهَا " قَالَ أَبُو دَاوُدَ: أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ خَالُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ رَوَى عَنْهُ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ.
حافظ ثناء اللہ
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عمدہ قسم کی قربانی لی، انہیں وہ تین سو دینار میں ملی، وہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے ایک قربانی تین سو دینار کی خریدی ہے، کیا میں اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت کا اونٹ خرید لوں؟“ راوی کو شک ہے کہ «بُدْن» یا «بَدَنَة» کے لفظ بولے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، اس کو قربانی کر۔“
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 10244
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ اخرجه ابوداود 1756»