أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " أَنَّهُ قَضَى فِي الضَّبُعِ كَبْشًا، وَفِي الظَّبْيِ شَاةً وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرًا أَوْ جَفْرَةً "، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: قَالَ أَبُو زَيْدٍ: الْجَفْرُ: مِنْ أَوْلَادِ الْمَعْزِ مَا بَلَغَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَفُصِلَ عَنْ أُمِّهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک بجو کے عوض ایک مینڈھے کا فیصلہ کیا اور ہرن کے عوض ایک بکری اور چوہے کے عوض ایک بکری یا بھیڑ کے بچے کا۔
ابو عبید کہتے ہیں کہ «الْجَفْرُ» ”یہ بکری کی اولاد سے ہے جس کی عمر 4 ماہ ہو اور ماں سے جدا ہو۔“
ابو عبید کہتے ہیں کہ «الْجَفْرُ» ”یہ بکری کی اولاد سے ہے جس کی عمر 4 ماہ ہو اور ماں سے جدا ہو۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ ابْنِ مَسْعُودٍ " أَنَّهُ قَضَى فِي الْيَرْبُوعِ بِجَفْرٍ أَوْ جَفْرَةٍ ".
حافظ ثناء اللہ
ابو عبیدہ بن عبداللہ بن مسعود اپنے والد سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے چوہے کے عوض بکری کے بچے («جفر» یا «جفرہ») کا فیصلہ فرمایا۔