کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: خرگوش کے فدیہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 9884
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، أنبأ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " أَنَّهُ قَضَى فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهَا الْمُحْرِمُ بِكَبْشٍ، وَفِي الظَّبْيِ بِشَاةٍ، وَفِي الْأَرْنَبِ بِعَنَاقٍ، وَفِي الْيَرْبُوعِ بِجَفْرَةٍ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا: جب محرم آدمی گوہ کا شکار کرے تو اس کے عوض ایک مینڈھا قربان کرے اور ہرن کے عوض ایک بکری، اسی طرح خرگوش کے عوض بھی ایک سالہ بکری اور چوہے کے عوض بھی بکری۔ [صحیح]
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9884
حدیث نمبر: 9885
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ الْعَلَوِيُّ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبُخَارِيُّ بِالْكُوفَةِ قَالَا: أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ أَسْبَاطٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ أَرْنَبًا وَأَنَا مُحْرِمٌ، فَكَيْفَ تَرَى؟ قَالَ: " هِيَ تَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ وَالْعَنَاقُ تَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ، ⦗٣٠١⦘ وَهِيَ تَأْكُلُ الشَّجَرَ وَالْعَنَاقُ تَأْكُلُ الشَّجَرَ، وَهِيَ تَجْتَرُّ وَالْعَنَاقُ تَجْتَرُّ، أَهْدِ مَكَانَهَا عَنَاقًا ".
حافظ ثناء اللہ
عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس نے کہا: میں نے حالت احرام میں خرگوش کو قتل کیا ہے، آپ کا کیا خیال ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ چار پاؤں پر چلتا ہے اور بکری کا بچہ بھی چار پاؤں پر چلتا ہے اور خرگوش درخت وغیرہ کھاتا ہے اور بکری کا بچہ بھی اور خرگوش بھی جگالی کرتا ہے اور بکری کا بچہ بھی جگالی کرتا ہے، اس کی جگہ ایک بکری کا بچہ قربان کر۔ [ضعیف]
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9885
حدیث نمبر: 9886
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ، ثنا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " أَنَّهُ قَضَى فِي الْأَرْنَبِ بِحُلَّانٍ " يَعْنِي إِذَا قَتَلَهُ الْمُحْرِمُ قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: قَالَ الْأَصْمَعِيُّ وَغَيْرُهُ: قَوْلُهُ الْحُلَّانُ: يَعْنِي الْجَدْيَ.
حافظ ثناء اللہ
نعمان بن حمید سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے خرگوش کے عوض بکری کے بچے کا فیصلہ دیا جب محرم خرگوش کو قتل کرے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9886
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»