کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: میدانِ عرفات کے علاوہ کسی اور جگہ یومِ عرفہ کے اجتماع (تعریف) کا بیان۔
حدیث نمبر: 9476
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، قَالَ: " رَأَيْتُ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ يَوْمَ عَرَفَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ جَلَسَ، فَدَعَا وَذَكَرَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فَاجْتَمَعَ النَّاسُ " وَفِي رِوَايَةِ مُسْلِمٍ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ خَرَجَ يَوْمَ عَرَفَةَ مِنَ الْمَقْصُورَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَعَدَ فَعَرَّفَ.
حافظ ثناء اللہ
ابوعوانہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن بصری رحمہ اللہ کو عرفہ کے دن عصر کے بعد دیکھا، انہوں نے اللہ سے دعا مانگی، ذکر کیا تو لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے۔
اور مسلم کی روایت میں ہے کہ میں نے حسین کو دیکھا کہ وہ یومِ عرفہ کو اپنے حجرہ (پردے والی جگہ) سے عصر کے بعد نکلے تو بیٹھ گئے تو پہچان لیے گئے۔
اور مسلم کی روایت میں ہے کہ میں نے حسین کو دیکھا کہ وہ یومِ عرفہ کو اپنے حجرہ (پردے والی جگہ) سے عصر کے بعد نکلے تو بیٹھ گئے تو پہچان لیے گئے۔
حدیث نمبر: 9477
أَخْبَرَنَا الشَّرِيفُ أَبُو الْفَتْحِ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي شُرَيْحٍ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أنبأ شُعْبَةُ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا عَنِ اجْتِمَاعِ النَّاسِ يَوْمَ عَرَفَةَ فِي الْمَسَاجِدِ فَقَالَا: " هُوَ مُحْدَثٌ " وَعَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: هُوَ مُحْدَثٌ، وَعَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: أَوَّلُ مَنْ صَنَعَ ذَلِكَ ابْنُ عَبَّاسٍ.
حافظ ثناء اللہ
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حکم اور حماد سے عرفہ کے دن لوگوں کے مسجدوں میں جمع ہونے کے بارے میں پوچھا تو ان دونوں نے کہا: یہ بدعت ہے۔
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ یہ بدعت ہے اور قتادہ رحمہ اللہ سے بواسطہ حسن رحمہ اللہ منقول ہے کہ سب سے پہلے یہ کام ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کیا۔
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ یہ بدعت ہے اور قتادہ رحمہ اللہ سے بواسطہ حسن رحمہ اللہ منقول ہے کہ سب سے پہلے یہ کام ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کیا۔