کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اگر عورت حسن و جمال میں مشہور ہو تو وہ رات کے وقت طواف اور سعی کرے اور اس پر رمل (اکڑ کر تیز چلنا) نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 9054
وَقَدْ رُوِّينَا عَنْ طَاوُسٍ أَنَّهُ قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسَائِهِ لَيْلًا، وَرُوِيَ ذَلِكَ بِإِسْنَادٍ غَيْرِ قَوِيٍّ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا.
حافظ ثناء اللہ
اور ہمیں طاؤس سے روایت کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات کے ساتھ رات کے وقت طوافِ افاضہ کیا۔
اور یہ مضمون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک ایسی سند کے ساتھ بھی مروی ہے جو قوی (مضبوط) نہیں ہے۔
اور یہ مضمون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک ایسی سند کے ساتھ بھی مروی ہے جو قوی (مضبوط) نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 9054
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَذِنَ لِأَصْحَابِهِ فَزَارُوا الْبَيْتَ يَوْمَ النَّحْرِ ظَهِيرَةً وَزَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ نِسَائِهِ لَيْلًا " وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِإِسْنَادِهِ، قَالَتْ: أَفَاضَ مِنْ آخِرِ يَوْمِهِ، وَرَوَى أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَّرَ الطَّوَافَ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى اللَّيْلِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کو اجازت دی کہ وہ بیت اللہ کی زیارت یوم نحر کو دن کے وقت کریں اور رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں سمیت رات کو زیارت کی۔
حدیث نمبر: 9055
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ ⦗٧٧⦘ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ سَعْيٌ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ "، يَعْنِي الرَّمَلَ بِالْبَيْتِ، وَالسَّعْيَ فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ وَرُوِّينَاهُ عَنْ فُقَهَاءِ التَّابِعِينَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورتوں پر طوافِ بیت اللہ اور سعیِ صفا و مروہ، یعنی بیت اللہ کے طواف میں رمل کرنا اور بطن المسیل میں سعی کرنا واجب نہیں ہے۔