کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: جس نے تلبیہ پڑھا اور وہ احرام کا ارادہ نہ رکھتا ہو تو وہ محرم نہیں بنے گا۔
حدیث نمبر: 9003
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: رُوِيَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ لَقِيَ رُكْبَانًا بِالسَّالِحِينَ مُحْرِمِينَ فَلَبَّوْا، وَلَبَّى ابْنُ مَسْعُودٍ وَهُوَ دَاخِلٌ الْكُوفَةَ وَقَدْ مَضَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ".
حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: روایت کیا گیا ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ملاقات «بِالسَّالِحِينَ» (سالِحِین کے مقام پر) کچھ سواروں سے ہوئی جو احرام باندھے ہوئے تھے، تو انہوں نے تلبیہ پکارا، اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے بھی تلبیہ پکارا حالانکہ وہ کوفہ میں داخل ہو رہے تھے۔
اور نبی کریم ﷺ سے مروی یہ حدیث گزر چکی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اعمال کا دارومدار محض نیتوں پر ہے۔“
اور نبی کریم ﷺ سے مروی یہ حدیث گزر چکی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اعمال کا دارومدار محض نیتوں پر ہے۔“
حدیث نمبر: 9003
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ عَبَّادٍ، يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: " حُدِّثْتُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَمَّا دَخَلَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ قَالَ: لَبَّيْكَ اللهُمَّ لَبَّيْكَ ".
حافظ ثناء اللہ
عباد بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب بیت المقدس داخل ہوئے تو انہوں نے تلبیہ کہا۔