حدیث نمبر: 8654
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، مِنْ كِتَابِهِ ثنا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ طَارِقٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى، يُسْأَلُ عَنِ الرَّجُلِ يَسْتَقْرِضُ وَيَحُجُّ قَالَ: يَسْتَرْزِقُ اللهَ وَلَا يَسْتَقْرِضُ، قَالَ: وَكُنَّا نَقُولُ لَا يَسْتَقْرِضُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ لَهُ وَفَاءٌ.
حافظ ثناء اللہ
طارق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سنا، ان سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا جا رہا تھا جو حج کے لیے قرض لیتا ہے، تو انہوں نے کہا کہ وہ قرض نہ مانگے بلکہ اللہ سے رزق طلب کرے۔ کہتے ہیں کہ ہم کہا کرتے تھے کہ اگر ادا نہ کر سکتا ہو تو قرض نہ مانگے۔