حدیث نمبر: 8434
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ النَّحْوِيُّ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ثنا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ وَالْحَجَّاجُ قَالَا: ثنا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثنا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ، قَالَ: " فِيهِ وُلِدْتُ وَفِيهِ أُنْزِلَ عَلَيَّ الْقُرْآنُ " أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے آپ ﷺ سے کہا کہ پیر کے دن کا روزہ کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں میں پیدا کیا گیا اور اسی میں مجھ پر قرآن نازل کیا گیا۔“
حدیث نمبر: 8435
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ حَدَّثَهُ، أَنَّ مَوْلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ حَدَّثَهُ أَنَّ مَوْلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَرْكَبُ إِلَى مَالٍ لَهُ بِوَادِي الْقُرَى وَكَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنَ وَالْخَمِيسَ، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَصُومُ وَقَدْ كَبِرْتَ وَرَقَقْتَ؟ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ؟ فَقَالَ: " إِنَّ الْأَعْمَالَ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ وَحَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ عَنْ يَحْيَى.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وادی القریٰ میں ان کا مال تھا، وہ وہاں جایا کرتے تھے اور پیر و جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے، میں نے ان سے کہا: کیا آپ روزہ رکھتے ہیں جبکہ آپ بوڑھے اور کمزور ہو گئے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک اعمال پیر اور جمعرات کو پیش کیے جاتے ہیں۔“