حدیث نمبر: 8380
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَغَيْرُهُمَا قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، وَعَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ غَيْلَانَ بْنَ جَرِيرٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ قَالَ: " يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ وَالْبَاقِيَةَ " أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ وَغَيْرِهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے یومِ عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ گزرنے اور آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔“
حدیث نمبر: 8381
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمَخْرَمِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ، عَنْ أَبِي قَزَعَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي حَرْمَلَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَوْمُ يَوْمِ عَرَفَةَ كَفَّارَةُ سَنَةٍ وَالَّتِي تَلِيهَا وَصَوْمُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ كَفَّارَةُ سَنَةٍ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں نبی کریم ﷺ سے یہ بات پہنچی: ”یومِ عرفہ کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہوتا ہے اور اس کا بھی جو اس کے ساتھ ہے اور عاشور کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے۔“
حدیث نمبر: 8382
وَرَوَاهُ مُجَاهِدٌ عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ إِيَاسٍ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ فَقَالَ: " يُكَفِّرُ السَّنَةَ " وَسُئِلَ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ فَقَالَ: " ⦗٤٦٩⦘ يُكَفِّرُ سَنَتَيْنِ سَنَةً مَاضِيَةً وَسَنَةً مُسْتَقْبِلَةً " أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أنبأ الثَّوْرِيُّ أَخْبَرَنِي مَنْصُورٌ عَنْ مُجَاهِدٍ فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے صوم عاشورہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے“ اور آپ ﷺ سے صوم عرفہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دو سالوں کا کفارہ ہے، ایک سال گزرا ہوا اور ایک سال آنے والا۔“
(حرملہ بن عباس ابو قتادہ کے غلام کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”عرفہ کا روزہ دو سالوں کا کفارہ ہوتا ہے، ایک سال اور دوسرا بعد میں آنے والا اور عاشور کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہوتا ہے۔“)
(حرملہ بن عباس ابو قتادہ کے غلام کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”عرفہ کا روزہ دو سالوں کا کفارہ ہوتا ہے، ایک سال اور دوسرا بعد میں آنے والا اور عاشور کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہوتا ہے۔“)
حدیث نمبر: 8383
وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ حَرْمَلَةَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو حَامِدٍ الْمِهْرَجَانِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عرفہ کا روزہ دو سالوں کا کفارہ ہے۔ ایک سال آنے والا اور ایک گزشتہ، اور عاشور کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے۔“